فوڈ اتھارٹی کا غوری ٹائون میں دودھ کی دکانوں کا معائنہ،معیار چیک کیا

 فوڈ اتھارٹی کا غوری ٹائون میں دودھ کی دکانوں کا  معائنہ،معیار چیک کیا

ملاوٹ مافیا کے خلاف رعایت نہیں برتی جائے گی ،ڈاکٹر انعم ،روزانہ چیکنگ کی ہدایت

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد فوڈ اتھارٹی انتظامیہ نے قائم مقام ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر انعم فاطمہ اور دیگر اہلکاروں کے ہمراہ غوری ٹاؤن میں واقع ملک شاپس کا اچانک دورہ کیا، کارروائی کا بنیادی مقصد شہریوں کو ملاوٹ سے پاک اور صحت مند دودھ فراہم کرنا تھا۔ دورے کے دوران فوڈ سیفٹی آفیسرز نے جدید ترین آلات کے ذریعے دودھ کی کوالٹی اور خالصیت کا جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملاوٹ مافیا کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا تاکہ عوام کو صحت کے تقاضوں کے مطابق خوراک میسر آ سکے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ملاوٹ سے پاک صحت مند غذا کی فراہمی یقینی بنانا فوڈ اتھارٹی کا اولین مقصد ہے ۔ڈائریکٹر نے اتھارٹی کی تمام آپریشنل ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ شہر بھر میں ملک شاپس کی یومیہ بنیادوں پر انسپکشن کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی قسم کے بے ضابطگی یا ملاوٹ کے عمل کو فوری طور پر روکا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں