ایڈوانسڈ انفراسٹرکچر نیٹ ورک منصوبہ انقلابی قدم،وزیرریلوے

 ایڈوانسڈ انفراسٹرکچر نیٹ ورک منصوبہ انقلابی قدم،وزیرریلوے

کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم سے فوری ردعمل ممکن ہوگا ، اجلاس سے خطابمنصوبے کا فیز ون جون تک مکمل ہو جائیگا، آ ئی ٹی ڈا ئریکٹوریٹ کی بریفنگ

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت گزشتہ روز ریلوے ایڈوانسڈ انفراسٹرکچر نیٹ ورک منصوبے پر اجلاس منعقد ہوا، وزیر ریلوے نے کہا ایڈوانسڈ انفراسٹرکچر نیٹ ورک منصوبہ ریلوے کو جدید، محفوظ اور مسافر دوست ادارہ بنانے کی جانب انقلابی قدم ہے ، کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے ذریعے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل ممکن ہوگا جس سے مسافروں کا تحفظ یقینی بنے گا۔ ڈائریکٹوریٹ آف آئی ٹی نے یقین دہانی کرائی کہ منصوبے کا فیز ون ریلوے کے اپنے ریونیو سے جون تک مکمل ہو جائے گا۔

تمام ٹرینوں اور لوکوموٹیوز کی GPS ٹریکنگ متعارف کرائی جائے گی۔ راولپنڈی ریلوے سٹیشن کے کامیاب ماڈل کے بعد تمام بڑے مراکز پر سیف اینڈ سمارٹ سٹیشنز قائم کیے جائیں گے جہاں تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا۔ لاہور ہیڈکوارٹرز اور تمام ڈویژنز میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز قائم کیے جائیں گے ۔ منصوبے کے نفاذ سے ٹرینوں کی تاخیر اور حادثات میں نمایاں کمی آئے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں