ہائی رائز عمارتوں میں فائر سیفٹی کو یقینی بنایا جائے ،کمشنر
بلند پرائیویٹ و پبلک عمارتوں کا سروے کرکے مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا جائے
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت آتشزدگی کے واقعات سے نمٹنے اور حساس عمارتوں کیلئے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے اجلاس ہوا ،آتشزدگی سے بچاؤ کے موجودہ انتظامات، حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے اور پرائیوٹ و پبلک عمارتوں کے حوالے سے جامع حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ شہر میں تمام بلند پرائیویٹ و پبلک عمارتوں کا باقاعدہ سروے کرکے مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا جائے ۔ ہر صورت اس امر کو یقینی بنایا جایا کہ ہائی رائز عما رتوں میں آگ سے بچاؤ کیلئے تمام ضروری اقدامات اور ایمر جنسی ایگزٹ کے راستے لازمی موجود ہوں۔ فائر سیفٹی آڈٹ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے اور اس پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔