ممکنہ برفباری ، ادارے الرٹ رہیں ،کوتاہی برداشت نہیں ،ڈی سی مری

ممکنہ برفباری ، ادارے الرٹ رہیں ،کوتاہی برداشت نہیں ،ڈی سی مری

سارے انتظامات کی خود نگرانی کرونگا ،شہریوں ،سیاحوں کو سہولیات دی جائیں

مری (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر مری ظہیر عباس کی زیر صدارت اجلاس ،تمام محکموں، پیرا فورس، ٹورازم سکواڈ، میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر، ایم او پی اور سول ڈیفنس نے شرکت کی، ڈی سی نے شہریوں کے مسائل پر محکموں کے سربراہان کوسیاحوں اور شہریوں کے مسائل کو فوری حل کرنے کا حکم دیا،شہریوں کو تمام تر سہولیات کی فراہمی اور مسائل کو فوری حل کرنے کی ہدایات بھی دیں، مال روڈ اور دیگر سیاحتی مراکز پر تجاوزات کو فوری ختم کرنے ، سٹریٹ لائٹس، پانی کی وافر مقدار میں فراہمی اور دیگر اہم مسائل کوحل کرنے کی ہدایات بھی دیں ،انہوں نے متوقع برفباری کے دوران متعلقہ تمام محکموں کو راؤنڈ دی کلاک الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام محکموں کی نگرانی میں خود کروں گا اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت پر سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں