مری روڈ پر پٹرولنگ پولیس کی غیر ضروری چیکنگ، سیاح، مسافر پریشان

مری روڈ پر پٹرولنگ پولیس کی غیر  ضروری چیکنگ، سیاح، مسافر پریشان

مری (نمائندہ دنیا) راولپنڈی مری روڈ پر پٹرولنگ پولیس کی غیر ضروری چیکنگ، سیاح اور مسافر شدید پریشان۔۔۔

، پولیس اہلکار بلاجواز گاڑیاں روک کر سیاح فیملیز سے لمبی پوچھ گچھ کرتے ہیں کاغذات کی بار بار جانچ پڑتال کی جاتی ہے جبکہ بعض مقامات پر معمولی باتوں پر گاڑیوں کو کافی دیر تک روکا جاتا ہے، پبلک سروس گاڑیوں میں سفر کرنے والوں کے شناختی کارڈز کی چیکنگ کی جاتی ہے، عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں