رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی ، انوویشن اینڈ ویلنَس فیسٹیول کا آغاز

رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی ، انوویشن اینڈ ویلنَس فیسٹیول کا آغاز

جامعات کا کردار صرف ڈگریاں نہیں بلکہ معاشرے کو سمت دینا ہے ، چانسلر

لاہور(دنیا رپورٹ ) رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے گلبرگ کیمپس میں اس کے فلیگ شپ ایونٹ انوویشن اینڈ ویلنَس فیسٹیول2026 کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ۔ سات روزہ کثیر الجہتی فیسٹیول تعلیم، صنعت اور کمیونٹی کے درمیان اشتراک کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ صحتِ عامہ اور نوجوانوں کی کاروباری صلاحیتوں کے فروغ پر مرکوز ہے ۔ فیسٹیول لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر عمر فاروق کی قیادت میں منعقد کیا جا رہا ہے ، فیسٹیول کا افتتاح ڈی جی این سی ایچ ڈی علی اصغر اور چانسلر رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی حسن محمد نے کیا۔ چانسلر نے کہا کہ انوویشن اینڈ ویلنَس فیسٹیول تعلیم کو عملی میدان سے جوڑنے کی ایک سنجیدہ کوشش ہے ، نوجوانوں کو محض طالبعلم نہیں، مسئلہ حل کرنے والا لیڈر بنا رہے ہیں ، کیونکہ ہمارا ماننا ہے کہ جامعات کا کردار صرف ڈگریاں دینا نہیں بلکہ معاشرے کو سمت دینا ہے ، تعلیم، صحت اور صنعت کا باہمی ربط ہی پائیدار قومی ترقی کی بنیاد ہے ، ہماری ترجیح علم کو سماجی اثر اور عوامی فلاح میں تبدیل کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں