ممکنہ برفباری، ریسکیو 1122 مری کو سنو یوٹیلیٹی وہیکلز 4x4کی فراہمی
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) سرمائی سیزن اور متوقع برفباری کے پیش نظر ریسکیو 1122نے اپنی پیشہ ورانہ ایمرجنسی سروسز کو مزید مؤثر بنانے کیلئے۔۔۔
مری میں سنو یوٹیلیٹی وہیکلز 4x4کا اضافہ کر لیا ہے۔ یہ اقدام برفباری کے باعث تنگ سڑکوں، گلیوں اور برف سے متاثرہ لنک سڑکوں پر فوری امدادی کارروائیوں کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔ گاڑیوں کا مقصد برفباری کے دوران پھنسنے والی گاڑیوں کو فوری ریسکیو کرنا ہے۔