سی ڈی اے افسروں کا تبادلے کا حکم ماننے سے انکار

سی ڈی اے افسروں کا تبادلے کا حکم ماننے سے انکار

او ایس ڈی کئے گئے کئی افسران و ملازمین نے پرانے عہدوں پر کام شروع کر دیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے افسران و ملازمین کی جانب سے شعبہ ایچ آر کی طرف سے ٹرانسفر و پو سٹنگ کے آرڈرز تسلیم نہ کرتے ہوئے کام جاری رکھنے کا انکشاف ہوا ہے ، شعبہ ایچ آر نے گزشتہ روز مختلف شعبوں سے سینکڑوں افسران و ملازمین کی ٹرانسفر پو سٹنگ سمیت ایچ آر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی ذرائع کے مطابق سی ڈی اے میں مختلف وجوہات کی بنا پر او ایس ڈی بنائے گئے کئی افسران و ملازمین نے ایچ آر ڈی رپورٹ جمع کروانے کے بعد واپس اپنے پرانے عہدوں پر کام کرنا شروع کر دیا ہے ۔ چیئرمین سی ڈی اے کے احکامات کو عملی طور پر نظرانداز کیا جا رہا ہے ، جس سے ادارے میں نافرمانی اور بے قاعدگی کا ماحول پیدا ہو رہا ہے ۔ کچھ افسران و ملازمین نے ایچ آر ڈی کو رپورٹ ہی نہیں کیا، جبکہ کچھ نے تحریری درخواستیں دے کر احتجاج کیا کہ او ایس ڈی فہرست میں ان کا نام غلطی سے شامل ہے ۔ ایک اور معاملے میں کچھ افسران سے ٹیلی فونک احکامات جاری کیے گئے کہ وہ سرکاری گاڑیاں واپس کریں، لیکن افسران نے گاڑیاں واپس کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ گاڑیاں کیٹگری ٹو کے تحت ان کے نام الاٹ ہیں اور ان سے کنوینس الاؤنس بھی کاٹا جا رہا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر تحریری حکم جاری کیا جائے تو وہ گاڑیاں واپس کر دیں گے ۔ذرائع کے مطابق ان مسائل پر ایڈمن شعبہ، سیکورٹی شعبہ اور ایچ آر ڈی شعبہ نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں