پی ای سی کا پہلا محکمانہ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا
اسلام آباد(دنیا رپورٹ ) پی ای سی نے اپنی گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلے میں 50 سالہ شاندار خدمات کی تکمیل پر پہلا محکمانہ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ 2026 منعقد کیا۔۔
اختتامی تقریب پی ای سی ہیڈکوارٹرز میں ہوئی ۔ چیئرمین پی ای سی انجینئر وسیم اور رجسٹرار نے فاتحین اور رنرز اپ میں شیلڈز اور چیکس تقسیم کیے ،مردوں کے مقابلوں میں انجینئر فہد ، نے ٹورنامنٹ اپنے نام کیا، انجینئر مغیرہ ، رنر اپ رہے ۔ خواتین کے مقابلوں میں انجینئر ثمر نسیم ونر ، انجینئر ردہ ناصر رنر اپ رہیں۔