تعلیم معاشرے کی فکری، سماجی، معاشی ترقی کی ضامن،فرح ناز

تعلیم معاشرے کی فکری، سماجی، معاشی ترقی کی ضامن،فرح ناز

تعلیم یافتہ قوم ہی چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کر سکتی ہے،تقریب سے خطاب

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) تعلیم کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آباد فاؤنڈر لائنز کلب کے زیرِ اہتمام راولپنڈی آرٹس کونسل میں تقریب منعقد کی گئی۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری تعلیم و رکن قومی اسمبلی فرح ناز اکبراورپارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت شازیہ رضوان نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی فکری، سماجی اور معاشی ترقی کی ضامن ہے، انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ قوم ہی چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کر سکتی ہے ۔ حکومت تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں میں مثبت اور تخلیقی سرگرمیوں کو بھی فروغ دے رہی ہے تاکہ طلبہ کی ہمہ جہت تربیت ممکن بنائی جا سکے۔ نصاب کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور تعلیمی نظام کو دورِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں