ڈی پی او جہلم کا اردل روم ، فرائض میں غفلت پر 4اہلکار برطرف

ڈی پی او جہلم کا اردل روم ، فرائض میں غفلت پر 4اہلکار برطرف

غیر حاضری پر ایک،کرپشن پر 2،منشیات فروشوں سے روابط پر ایک اہلکار فارغ

کھیوڑہ (نمائندہ دنیا) ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا پولیس لائنز میں اردل روم کا انعقاد کیا، جس میں 27پولیس افسران و اہلکاران پیش ہوئے، 18پولیس اہلکاروں نے بذریعہ ویڈیوز لنک شرکت کی۔ شوکاز نوٹسز کے فیصلے سناتے ہوئے فرائض میں غفلت برتنے پر متعلقہ پولیس افسران و اہلکاران کو مختلف محکمانہ سزائیں سنائیں، جبکہ ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر رہنے پر 1پولیس اہلکار، کرپشن میں ملوث پائے جانے والے 2جبکہ 1پولیس اہلکار کو منشیات فروشوں کے ساتھ روابط ثابت ہونے پر ڈسمس فرام سروس کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں