سی ڈی اے ہسپتال میں آتشزدگی، ڈاکٹرز روم متاثر

 سی ڈی اے ہسپتال میں آتشزدگی، ڈاکٹرز روم متاثر

کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، کمرے میں موجود سامان کو نقصان پہنچا،ریسکیو ذرائع

اسلام آباد (آن لائن) سی ڈی اے ہسپتال میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے کا واقعہ پیش آیا، جس سے ہسپتال کے لیبر روم سے متصل ڈاکٹرز روم متاثر ہوا۔ ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ بجھانے کے عمل کے دوران کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم کمرے میں موجود سامان کو نقصان پہنچا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے کے اپنے ہسپتال میں فائر سیفٹی کے مناسب انتظامات موجود نہیں تھے ، جس کے باعث آگ تیزی سے پھیلی۔ واقعے نے ہسپتالوں اور دیگر سرکاری عمارتوں میں حفاظتی اقدامات کی کمی کو ایک بار پھر اجاگر کر دیا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں