اسلام آباد ،7اشتہاریوں سمیت 11جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد ،7اشتہاریوں سمیت 11جرائم پیشہ افراد گرفتار

انڈسٹر یل ایر یا، آ بپا رہ اور کو ہسار میں کارروائیاں ،منشیات ،اسلحہ برآمد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جر ائم میں ملوث سات اشتہا ریو ں سمیت11جر ائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ معہ ایمونیشن اور خنجر برآمد کر لیا ،گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے ۔ اس سلسلے میں انڈسٹر یل ایر یا، آ بپا رہ اور تھا نہ کو ہسار پولیس ٹیموں نے چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مختلف بو ر کے تین عددپستول معہ ایمونیشن اور خنجر برآمد کرلئے ، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں