راولپنڈی ،مختلف واقعات میں 3افراد زندگی کی بازی ہار گئے

راولپنڈی ،مختلف واقعات میں 3افراد زندگی کی بازی ہار گئے

گھر میں آگ لگنے سے ایک شخص ،ٹریفک حادثہ میں ایک ،دم گھٹنے سے گارڈ چل بسا

راولپنڈی (خبر نگار ) مختلف حادثات میں تین افراد جا ں بحق ہو گئے ۔ گھر میں آگ لگنے سے جھلس کر جاں بحق ہو گیا ، حادثہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122کی ایمر جنسی وہیکلز نے موقع پر پہنچ پر قابو پایا ، کمرے میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ، نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ راول روڈ پر ٹریفک حادثہ میں شہری رضوان علی جاں بحق ہو گیا۔ تھانہ سٹی کے علاقہ میں واقع نجی پلازہ میں سکیورٹی گارڈ ڈیوٹی مکمل کرکے کمرہ میں دم گھٹنے سے جا ں بحق ہو گیا ۔ سکیورٹی گارڈ وزیر محمد کی لاش ڈی ایچ کیو منتقل کر دی گئی ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں