مری ،متوقع برفباری ،ٹریفک پولیس الرٹ ،سیاحوں کیلئے ایڈوائزری جاری
مری(نمائندہ دنیا) محکمہ موسمیات اوراین ڈی ایم اے کی پیشگوئی پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمری رضاتنویر سپرا اورڈسٹرکٹ چیف ٹریفک آفیسرمری عمران رزاق نے مری میں ٹریفک کی صورتحال بتاتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
مری شہر کی تمام مرکزی اور رابطہ شاہراہوں پر ٹریفک مکمل بحال اور معمول کے مطابق رواں دواں ،ترجمان ٹریفک پولیس مری کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر مری عمران رزاق نے سیاحوں اورمقامی افرادکیلئے د دورانِ برفباری سیاحوں کے لیے خصوصی ٹریفک ایڈوائزری اورہدایات جاری کی ہیں کہ مری آنے سے قبل موسم اور ٹریفک کی اپڈیٹ ضرور حاصل کریں، فور وہیل ڈرائیو گاڑی کو ترجیح دیں،ٹائر چین لازمی ہمراہ رکھیں ۔ سفر کے دوران احتیاط و صبر و تحمل سے کام لیں اوردوران برفباری گاڑی میں گرم کپڑے ، کمبل، خشک میوہ جات وغیرہ لازمی رکھیں ۔