لے آؤٹ پلان کی خلاف ورزی ، فیصل ٹائون کے مالک کیخلاف مقدمہ

 لے آؤٹ پلان کی خلاف ورزی ، فیصل ٹائون کے مالک کیخلاف مقدمہ

چودھری عبدالمجید ،طاہر پرویز، فضل داد اورمحمد پرویز کے نام شامل ،بھائیچودھری جاوید گرفتار

راولپنڈی(نیوزرپورٹر،خبرنگار) ڈی جی آر ڈی اے کی ہدایات پر ایم پی اینڈ ٹی ای ڈائریکٹوریٹ نے فیصل ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم کے مالک چودھری عبدالمجید اور دیگر ممبران طاہر پرویز، فضل داد اور محمد پرویز کے خلاف تھانہ ایئرپورٹ میں ایف آئی آر درج کروا دی ہے ۔ پولیس کے تعاون سے کارروائی کرتے ہوئے چودھری عبدالمجید کے بھائی چودھری جاوید کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ فیصل ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم کی انتظامیہ نے منظور شدہ لے آؤٹ پلان کی سنگین خلاف ورزیاں کیں، جن میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ پر کسی قسم کا کوئی ترقیاتی کام شروع نہ کرنا شامل ہے۔

اس کے علاوہ ہاؤسنگ سکیم میں 53 پلاٹس کی الاٹمنٹ نہیں کی گئی جبکہ نالہ کی الاٹمنٹ بھی عمل میں نہیں لائی گئی، ترجمان آر ڈی اے کے مطابق ہاؤسنگ سکیم کے خلاف کارروائی پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 کے تحت عمل میں لائی گئی ہے ، سکیم انتظامیہ کو متعدد مرتبہ نوٹسز جاری کیے گئے تھے ، تاہم مقررہ مدت میں خلاف ورزیاں دور نہیں کی گئیں۔ ڈی جی کنزہ مرتضیٰ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ اس نوعیت کی دیگر ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن تیز کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں