اسلام آباد میں سرچ آپریشن، 7 افراد، 6 موٹرسائیکل تھانے بند
96افراد، 92مکانات، 60موٹرسائیکلوں کی چیکنگ، 14ملزم گرفتار، منشیات برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 14ملزمان کو گرفتار کر لیا، 1200گرام چرس، 3600گرام ہیروئن، 1852گرام آئس، 50بوتلیں شراب اور 5پسٹل ہمراہ گولیاں برآمد کیں۔ پولیس نے سرچ آپریشنز کے دوران 96افراد، 92مکانات، 2دکانیں، 60موٹر سائیکلوں اور 19گاڑیوں کی چیکنگ کی، مزید تصدیق کیلئے 7مشتبہ افراد اور 6موٹرسائیکلوں کو پولیس سٹیشنز بھجوایا گیا۔