پی ای سی اور سی ڈی اے کا میگا پروجیکٹس میں انجینئرنگ سٹینڈرڈز کیلئے تعاون پر اتفاق

پی ای سی اور سی ڈی اے کا  میگا پروجیکٹس میں انجینئرنگ  سٹینڈرڈز کیلئے تعاون پر اتفاق

اسلام آباد(دنیا رپورٹ )پاکستان انجینئرنگ کونسل اور کیپیٹل سی ڈی اے نے میگا ترقیاتی منصوبوں میں انجینئرنگ اسٹینڈرڈز کو بہتر بنانے کے لیے تعاون کرنے پر اتفاق کیا ہے۔۔۔

 جس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر (پی ڈی) سرٹیفیکیشن اور گریجویٹ انجینئرز ٹرینی (جی ای ٹی) پلیسمنٹ پروگرام کے تحت نوجوان انجینئرز کی تربیت شامل ہے ۔ یہ اتفاق چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئر وسیم نذیر اور چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کے درمیان ملاقات میں طے پایا، جس میں بڑے انفراسٹرکچر منصوبوں میں شفافیت، معیار اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات پر بات چیت ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں