سی ڈی اے، سکیورٹی کے دفاتر میں چھاپے، اکثر ملازم غائب

سی ڈی اے، سکیورٹی کے دفاتر میں چھاپے، اکثر ملازم غائب

غیر حاضر افسران، ملازمین کے حاضری کے ریکارڈز کو تحویل میں لے لیادیر سے آنے والوں کی فہرستیں بھی تیار، ملازمین کا ٹیم کا پیچھا، کشیدگی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے میں گزشتہ روز دفتری اوقات میں سکیورٹی شعبے کی خصوصی ٹیموں نے مختلف شعبوں میں اچانک چھاپے مارے۔ ذرائع کے مطابق کارروائی سرکاری اوقات کار کے آغاز میں کی گئی۔ چھاپے کے دوران سکیورٹی ٹیموں نے غیر حاضر افسران اور ملازمین کے حاضری کے ریکارڈز کو باضابطہ طور پر تحویل میں لے لیا۔ اس کے علاوہ، حاضری کے دستی رجسٹر بھی جمع کرائے گئے تاکہ دستخطوں کی تصدیق اور موجودگی کی مستند جانچ پڑتال کی جاسکے۔ دیر سے آنے والے افسران اور ملازمین کی فہرستیں بھی تیار کی گئی ہیں۔ ملازمین پر الزام کہ انہوں نے سکیورٹی ٹیموں کی گاڑیوں تک کا پیچھا کیا، جس سے موقع پر ہی کشیدگی کی فضا پیدا ہو گئی۔ چھاپے کے دوران ایک اور اہم انکشاف یہ ہوا کہ بہت سے ملازمین اگرچہ دفتر آئے ہوئے تھے، لیکن وہ اپنی اپنی سیٹوں پر موجود نہیں تھے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں