جہلم، فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 3فوڈ پوائنٹس کو جرمانے، 37کو نوٹس
کھیوڑہ (نمائندہ دنیا) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جہلم میں فوڈ سیفٹی قوانین کے نفاذ کیلئے آپریشنز کا آغاز کر دیا ہے۔
مختلف علاقوں میں 74فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کیا، 37فوڈ بزنس آپریٹرز کو معیار میں بہتری لانے کیلئے وارننگ نوٹس جاری کیے گئے، صفائی کے ناقص انتظامات پر 3فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 20,000روپے جرمانہ کیا گیا۔