2025،اسلام آباد میں امن و امان بہتر ،جرائم میں کمی آئی

2025،اسلام آباد میں امن و امان بہتر ،جرائم میں کمی آئی

1594مقدمات، 1395گرفتاریاں، 536ملین کا مال مسروقہ برآمد غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 2375ملزم گرفتار، 2336مقدمات درج،رپورٹ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصررضوی کی سربراہی میں اسلام آباد پولیس نے جسٹس کمیٹی کے اجلاس میں سال 2025کی مجموعی کارکردگی رپورٹ پیش کر دی۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری، جرائم کی شرح میں واضح کمی اور شہریوں کو جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا، فیڈرل پرزن اسلام آباد کا 76فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے۔ اسی عرصے میں 1594مقدمات میں 1395ملزمان کی گرفتاری کے ساتھ 536ملین روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا، غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 2375ملزمان کو گرفتار کر کے 2336مقدمات درج کیے گئے، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوا، منشیات کے خلاف کارروائیوں میں 1889ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چرس، ہیروئن، آئس، افیون اور شراب کی بڑی مقدار برآمد کی گئی، اسی طرح پتنگ بازی، بھیک مانگنے اور دیگر سماجی جرائم کے خلاف بھی مؤثر اقدامات کیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں