سعودی عرب میں 11 ویں ہولی سائٹس جرنی میں پاکستان کی نوجوان قیادت کا شاندار مظاہرہ
مکہ المکرمہ (دنیا رپورٹ) پاکستان نے سعودی عرب کی سلطنت میں منعقد ہونے والے ’’ہولی سائٹس جرنی‘‘ کے 11 ویں ایڈیشن میں نمایاں شرکت کی۔
پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے ڈپٹی ڈائریکٹر امثل زمان نے کی۔ پروگرام سعودی وزارتِ کھیل کے تعاون سے، تنظیمِ تعاون اسلامی اور عرب لیگ کے ساتھ شراکت داری میں منعقد کیا گیا، 30سے زائد مسلم ممالک کے نوجوان نمائندگان شریک ہوئے۔ پاکستانی وفد میں عزت اللہ اور محمد ارحم ڈار شامل تھے۔