ڈی پی او مری کی کھلی کچہری شہریوں کے مسائل سنے

ڈی پی او مری کی کھلی کچہری شہریوں کے مسائل سنے

مری (نمائندہ دنیا) ڈی پی او مری رضا تنویر سپرا کی جامع مسجد گلزارِ مدینہ باڑیاں میں کھلی کچہری، شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔

ڈی پی او نے توجہ سے سنا اور متعلقہ ایس ایچ او کو فوری اور مؤثر کارروائی کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے ’’ٹیکسٹ ٹو ڈی پی او‘‘ سروس سے بھی آگاہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں