فیصل قریشی کی وفات سے جماعت مخلص محنتی کارکن سے محروم ہوگئی، ملک ابرار
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ممبر قومی اسمبلی ملک ابرار نے کہا ہے کہ ن لیگ کے سینئر رہنما فیصل قریشی مرحوم پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے۔۔۔
انکی وفات سے پارٹی ایک مخلص، سچے اورمحنتی کارکن سے محروم ہوگئی ہے، اللہ تعالی ان کے درجات بلند کرے اورانہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ ان خیالات کا اظہار مرحوم کی چہلم کی دعاکے موقع پر ان کے والد، بھائیوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا۔