فری میڈیکل کیمپ 800 مریضوں کا معائنہ
کہروڑپکا (نمائندہ دنیا) ماہانہ دو روزہ علی حسن فری میڈیکل کیمپ میں 800 سے زائد مریضوں کا فری چیک اپ اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔
ڈاکٹر حسن محمود نے بتایا کہ اس کیمپ کی بنیاد 21 سال قبل رکھی گئی تھی اور اب یہ غریب اور محتاج عوام کے لیے بڑی سہولت بن چکی ہے ۔ کیمپ میں مفت ای سی جی، سی بی سی، الٹرا ساؤنڈ، شوگر اور بلڈ پریشر چیک اپ کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں جو غریبوں کے لیے بہت بڑا ریلیف ہے ۔