فوڈ اتھارٹی کا آپریشن ناقص گوشت سپلائی کرنے کی کوشش ناکام ملزم گرفتار

فوڈ اتھارٹی کا آپریشن ناقص گوشت سپلائی کرنے کی کوشش ناکام ملزم گرفتار

ٹیموں کی کرم پور میں کارروائی، مردہ جانور کا بدبودار گوشت فوڈ پوائنٹس پر ڈیلیور کیا جانا تھا، مقدمہ درج ، کارروائی شروع کردی گئی، صحت دشمنوں سے آہنی ہاتھوں نمٹیں گے ، حکام

ملتان،وہاڑی (لیڈی رپورٹر،خبر نگار ، نمائندہ خصوصی)پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، مردہ جانور کا گوشت برآمد، کرم پور میلسی سے 2 من مضر صحت گوشت برآمد کرکے تلف کردیا گیا، ملزم کیخلاف تھانہ کرم پور میں ایف آئی آر درج، ملزم گرفتار۔پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے میلسی کے علاقے کرم پور سے مضر صحت جانور کا گوشت برآمد کرلیا۔ویٹرنری ڈاکٹر کے مطابق گوشت غیر صحت بخش پایا گیا۔ مضر صحت گوشت مختلف جگہوں پر فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کیا جانا تھا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے ناقص گوشت تلف کرکے ملزم کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ شہریوں کو بیمار اور مردہ جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صحت دشمن عناصر سے آہنے ہاتھوں نمٹیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام ناقص خوراک کے حوالے سے بلا خوف وخطر آگاہ کریں کارروائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں