انسداد پولیو مہم،کوٹ ادو میں اڑھائی لاکھ سے زائد بچے ہدف

انسداد پولیو مہم،کوٹ ادو میں اڑھائی لاکھ سے زائد بچے ہدف

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)کوٹ ادو میں بھی سال 2026 کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم آج سے شروع ۔

مہم کے تحت ملک بھر میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے اور پاکستان کو پولیو سے پاک بنایا جا سکے ۔ضلعی سطح پر کوٹ ادو میں 2 لاکھ 56 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ اس کے لیے مجموعی طور پر 1111 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جن میں سے 1059ٹیمیں گھر گھر جا کر قطرے پلائیں گی، 29ٹیمیں فکسڈ پوائنٹس پر تعینات ہوں گی اور 22 ٹیمیں ٹرانزٹ پوائنٹس پر کام کریں گی۔ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسد علی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا اور بچوں کو قطرے پلا کر آغاز کیا۔ انہوں نے پولیو ٹیموں کی تیاری، ویکسین کی دستیابی اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے دروازے کھولیں اور بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ مقررہ اہداف مکمل کیے جا سکیں اور کوئی بچہ اس مہم سے محروم نہ رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں