ڈی سی خوشاب کا رات گئے بیوٹیفکیشن منصوبے کے کام کا معائنہ

 ڈی سی خوشاب کا رات گئے بیوٹیفکیشن منصوبے کے کام کا معائنہ

پھول دار پودوں اور گرین بیلٹس کا تفصیلی معائنہ ،محکموں کو ہدایات جاری کیں وزیر اعلیٰ کے بیوٹیفکیشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا ، جہانزیب حسین لابر

خوشاب (نمائندہ دُنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے اے ڈی سی آر عبداللہ خان کے ہمراہ کلمہ چوک اور تحصیل آفس چوک میں بیوٹیفکیشن منصوبے کے تحت لگائے گئے پھول دار پودوں اور گرین بیلٹس کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے شجرکاری، گرین بیلٹس کی باقاعدہ دیکھ بھال اور صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول میسر آ سکے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور سرسبز خوشاب کے لیے ضلعی انتظامیہ پرعزم ہے اور ان شاء اللہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے بیوٹیفکیشن پلان پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا تاکہ شہری علاقوں کے حسن میں مزید نکھار پیدا ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں