کوٹ ادو، ویلڈنگ کی دکان میں دھماکا، دونوجوان زخمی

کوٹ ادو، ویلڈنگ کی دکان میں دھماکا، دونوجوان زخمی

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کوٹ ادو کے نواحی علاقہ احسان پور میں واقع ایک ویلڈنگ کی دکان میں اچانک زور دار دھماکا ہوا۔

 اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ایس ڈی پی او اور متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔پولیس افسروں نے جائے وقوعہ کا تفصیلی معائنہ کیا اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے ۔ ترجمان پولیس کے مطابق سول ڈیفنس ٹیم کو فوری طور پر آگاہ کیا گیا اور بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کیا گیا تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے ۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا ویلڈنگ کے دوران ہونے کا شبہ ہے ، تاہم واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں۔ مشتبہ مواد کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنایا گیا اور زخمی جوانوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت محمد عباس اور نصیر احمد کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جائے وقوعہ سے دور رہیں اور تحقیقات میں پولیس اور متعلقہ اداروں کا تعاون کریں تاکہ واقعے کی مکمل وضاحت ہو سکے ۔ حکام نے کہا کہ حادثے کے ذمہ داروں کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں