عبدالرحمن الیون نے کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) سرگودھا اسپورٹس اسٹیڈیم میں نیو اسٹار کرکٹ کلب کے زیرِ اہتمام ایک ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، فائنل میچ عبدالرحمن الیون اور قادر الیون کے مابین کھیلا گیا
40اوور ز کے اس میچ میں عبدالرحمن الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو 370 رنز کا بھاری ہدف دیا۔ عبدالرحمن الیون کی جانب سے مرزا عامر، 130 رنز، کپتان عبدالرحمن51 رنز، عدنان 52رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ قادر الیون نے بھرپور مقابلہ کیا لیکن مطلوبہ ہدف تک نہ پہنچ سکی میاں شہروز110 رنز ،بلال بھٹی 84 رنزاور شاہ امیر 38 رنزکے ساتھ نمایاں رہے ۔