ضلع بھر میں گرجاگھروں کی سیکورٹی کے سخت انتظامات

ضلع بھر میں گرجاگھروں کی سیکورٹی کے سخت انتظامات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں گرجاگھروں کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ،600سے زائد مسلح پولیس افسران و ملازمان نے ڈیوٹی سرانجام دی۔

ایلیٹ فورس کے جوان گشت کناں رہے اس کے علاوہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے جوان بھی الرٹ رہے چرچ ہائے کی حدود میں داخل ہونے والے ہر شخص، گاڑی اور موٹر سائیکل وغیرہ کو مکمل چیکنگ کے بعد آنے دیاگیا علاوہ ازیں چیکنگ کے لئے اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ اورمیٹل ڈیٹیکٹرکا بھی استعمال یقینی بنایا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں