91جنوبی گلبرگ ٹاؤن کے رہائشیوں کا سہولتیں نہ ملنے پر احتجاج
91جنوبی گلبرگ ٹاؤن کے رہائشیوں کا سہولتیں نہ ملنے پر احتجاجشہریوں کی کتبے اٹھا کرشرکت ،انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کیخلاف نعرے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) 91جنوبی گلبرگ ٹاؤن میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی اور ارباب اختیار کی چشم پوشی کے خلاف اہل علاقہ سراپا احتجا ج بن کر رہ گئے ہیں، گزشتہ روز لوگو ں کی بڑی تعداد نے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی کی ،شرکاء نے کتبے اٹھا رکھتے تھے جن پر بنیاد سہولیات کی فراہمی کے مطالبا ت درج تھے ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ عرصہ دراز سے لوگ اس جدید دور میں بھی سیوریج، پینے کے پانی کی عدم فراہمی ، گلیوں کی عدم تعمیر کی وجہ سے انتہائی کسمپرسی کی سی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ، علاقہ میں صحت و صفائی کی سہولیات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے لوگ میں طرح طرح کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں ،متذکرہ بنیادی سہولیات کے حصول کیلئے اعلی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ سیاسی نمائندوں کے پاس بھی متعدد مرتبہ جا چکے ہیں مگر جھوٹی تسلیوں کے علاوہ کچھ نہیں ملا، دفاتر کے چکر لگانے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے ، انہوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر علاقے میں سیوریج سسٹم اور پینے کے صاف پانی کی دستیابی کے ساتھ ساتھ گلیوں سڑکوں کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے ۔