گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین بھاگٹانوالہ میں سائنسی نمائش
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا ) گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین، بھاگٹانوالہ سرگودھا میں اسٹیم (STEM) لرننگ پر مبنی ایک شاندار اور متاثر کن سائنسی نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں طالبات نے فزکس، کیمسٹری، بایالوجی، ریاضی اور کمپیوٹر سائنس کے مختلف عملی اور ورکنگ ماڈلز پیش کیے ۔
نمائش میں طالبات نے سائنسی تصورات کو عملی انداز میں پیش کرتے ہوئے اپنی تحقیقی صلاحیتوں، تخلیقی سوچ اور ٹیم ورک کا بھرپور مظاہرہ کیا، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔تقریب کے معزز مہمانوں میں بھاگٹانوالہ کے معروف ماہرینِ تعلیم محمد قاسم اور محمد اسلم دیگر شامل تھے ۔ مہمانوں نے نمائش کا تفصیلی جائزہ لیا اور طالبات کے تیار کردہ ماڈلز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔