بیگناہ افراد کو نشانہ بنانا کھلی دہشتگردی اور انسانیت سوز فعل، انعام ظفر
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) سیاسی و سماجی رہنما چودھری انعام ظفر نے بلوچستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں پاک افواج کے جوانوں اور معصوم شہریوں کی شہادت پر۔۔۔
گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ افراد کو نشانہ بنانا کھلی دہشتگردی اور انسانیت سوز فعل ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ قوم پاک افواج کے ساتھ اظہار یک جہتی کا اعلان کرتی ہے۔