مری، سوروں کے حملہ سے نوجوان زخمی
مری (نمائندہ دنیا) سنی بینک چوک کے قریب جنگلی سوروں کا حملہ نوجوان زخمی، واقعہ شام کے وقت پیش آیا جب نوجوان گھر واپس جا رہا تھا۔۔۔
شہریوں کے مطابق جنگلی سوروں کی آبادی میں بڑھتی ہوئی موجودگی معمول بنتی جا رہی ہے جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ شہریوں نے وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ اور مقامی انتظامیہ سے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔