ڈی پی او خوشاب کا ناکہ جات کا معائنہ،سکیورٹی کا جائزہ

 ڈی پی او خوشاب کا ناکہ جات کا معائنہ،سکیورٹی کا جائزہ

ڈی پی او خوشاب کا ناکہ جات کا معائنہ،سکیورٹی کا جائزہ کسی بھی شدت پسند یا شرپسند کو امن سے کھیلنے نہیں دینگے ،عمارہ شیرازی

خوشاب (نمائندہ دُنیا)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے ایس او ایس کے دوران رات گئے ضلع کے مختلف علاقوں میں قائم پولیس ناکہ جات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس ناکوں پر تعینات افسران و ملازمین کی حاضری، کارکردگی اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی پی او خوشاب نے پولیس اہلکاروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے ، مشتبہ افراد کی مکمل چیکنگ اور عوام کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ ان شاء اللہ کسی بھی شدت پسند یا شرپسند عنصر کو ضلع کے امن و امان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں