کمیونٹی مارکیٹ کا اجرانوجوانوں اور مقامی کاروبار کے فروغ کیلئے بڑا اقدام

کمیونٹی مارکیٹ کا اجرانوجوانوں اور  مقامی کاروبار کے فروغ کیلئے بڑا اقدام

اسلام آباد (اے پی پی) سی ڈی اے نے اسلام آباد میں نوجوانوں کی کاروباری صلاحیتوں کے فروغ اور مقامی کاروبار کی معاونت کیلئے مکمل طور پر منظم اور قواعد کے تحت چلنے والی کمیونٹی مارکیٹ کا آغاز کر دیا ہے۔۔۔

 جو وفاقی دارالحکومت میں غیر رسمی پاپ اپ مارکیٹس کے بڑھتے ہوئے رجحان کے تناظر میں متعارف کرائی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد طلبہ اور چھوٹے کاروباری افراد کو ایک منظم، شفاف اور شہری قوانین کے مطابق پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ بلدیاتی نگرانی اور عوامی مفاد کے معیار کو یقینی بنایا جاسکے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں