موٹرسائیکل حادثات میں 70فیصد سے زیادہ کمی ہوئی، آئی ٹی پی
اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں لین کی خلاف ورزیوں اور ہیلمٹ کے قوانین پر عمل نہ کرنے کے خلاف۔۔۔
سختی سے عمل درآمد کی مہم کے بعد موٹر سائیکل سے متعلق حادثات میں 70فیصد سے زیادہ کی نمایاں کمی ہوئی ہے۔ جنوری 2025کے دوران مجموعی طور پر 17مہلک حادثات رپورٹ ہوئے جبکہ 14دیگر حادثات کے نتیجے میں کچھ لوگ زخمی ہوئے۔ اسی طرح دسمبر 2025میں 10مہلک حادثات اور چوٹ لگنے سے متعلق 14حادثات ریکارڈ کیے گئے۔