کھیوڑہ، ریلوے کراسنگ پر کار ٹرین کی زدمیں آنے سے 2افراد زخمی

کھیوڑہ، ریلوے کراسنگ پر کار ٹرین  کی زدمیں آنے سے 2افراد زخمی

کھیوڑہ (نمائندہ دنیا) ریلوے کراسنگ پر کار ٹرین کی زد میں آگئی جس کے نتیجہ میں 2افراد زخمی ہو گئے۔

 ملکوال سے پنڈدادن خان جانے والی شٹل ٹرین مڈھ موڑ کے قریب پہنچی تو کار ریلوے ٹریک کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آگئی جس سے کار میں سوار محمد اعجاز اور سلیم سکنہ بھیلو وال پنڈدادنخان زخمی ہو گئے۔ملکوال سے پنڈدادنخان سیکشن پر تقریباً 6 ایسے ریلوے کراسنگ ہیں جن پر پھاٹک موجود نہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں