اسسٹنٹ کمشنر اور ایس ڈی پی او کی زیر صدارت تحصیل پتنگ بازی کمیٹی کا اجلاس

اسسٹنٹ کمشنر اور ایس ڈی پی او کی زیر  صدارت تحصیل پتنگ بازی کمیٹی کا اجلاس

بھاگٹانوالہ(نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر اور ایس ڈی پی او کی زیر صدارت تحصیل پتنگ بازی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پتنگ بازی کے خلاف مؤثر اقدامات اور حفاظتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اور ایس ڈی پی او نے واضح ہدایات جاری کیں کہ بجلی کی تاروں پر ڈور، پتنگ بازی اور اس سے متعلق کسی بھی غیر قانونی سرگرمی پر کڑی نظر رکھی جائے ۔انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے خلاف ورزی کی صورت میں بلاامتیاز اور فوری کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں