ہفتہ وار بازار قانونی دائرہ کار میں لگانے کا فیصلہ
بازارلگانے کیلئے شرائط نامہ تیار کرنیکی ہدایت ،کمشنر کاضلع چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور تحصیل گوجرہ کادورہ ،ترقیاتی کاموں کاجائزہ ،تھیلسیمیا سنٹر،پارکوں کاافتتاح
فیصل آباد،چنیوٹ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ، گوجرہ (خصوصی رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹرز،نمائندہ دنیا) میونسپل کارپوریشن نے ہفتہ وار بازاروں کے قیام کیلئے بائی لاز بنانے اوربازار لگانے کے تمام عمل کو قانونی دائرہ میں لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔کمشنر / ایڈمنسٹریٹر راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت اجلاس میں کمشنر نے کہا مختلف مقامات پر لگنے والے بازاروں کو ماڈرن بازار کے طور پر لگنا چاہیے ۔ بازاروں میں پینے کا پانی،پارکنگ،لائٹس،سکیورٹی گارڈ،پختہ جگہ،واش روم سمیت دیگر سہولیات دستیاب ہونی چاہئیں۔کمشنرنے ہفتہ وار بازارلگانے کیلئے شرائط نامہ اور ڈرافٹ تیار کرنے کی ہدایت کردی ۔ دریں اثناکمشنر فیصل آبادڈویژن راجہ جہانگیر انور نے ایک روز میں دو اضلاع اور ایک تحصیل کا ہنگامی دورہ کیا۔وہ ضلع چنیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ مکمل کرکے تحصیل گوجرہ پہنچے اور جناح پارک کی تزئین وآرائش کا افتتاح کیا۔انہوں نے پارک میں دستیاب تفریحی سہولیات کا جائزہ لیا۔پارک کے داخلی مقامات پر دیدہ زیب وال پینٹنگ دیکھی۔کینٹین ،واکنگ ٹریک پر دلکش ٹائلز کے کام پر خوشی کا اظہار کیا۔
کمشنرنے ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ کے مین گیٹ سے ہسپتال تک روڈ کی مرمت وبحالی کے کام کا بھی افتتاح کیا جسے مخیر شخصیت کے تعاون سے مکمل کرایا گیا ہے ۔کمشنر نے ہسپتال میں علاج معالجہ کی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔کمشنر نے ہاکی سٹیڈیم گوجرہ کا دورہ کیا اور ہاکی کی گرلز کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔انہوں نے گرلز کھلاڑیوں کی درخواست پر گرلز ہاکی لیگ کرانے کا اعلان کیا جس کیلئے ڈویژنل اورتحصیل انتظامیہ فنڈز فراہم کرے گی۔کمشنر نے ہاکی سٹیڈیم گوجرہ سے ملحقہ دکانوں کی تعمیر ومرمت کے جاری کاموں اور گوجرہ شہر کے وسط میں بیوٹیفکیشن اور ہارٹیکلچر کے کاموں کا بھی جائزہ لیااورکہا کہ شہریوں کی تفریح کیلئے خوبصورتی کو مزید اجاگر کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ،اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ ایم ریاض اور دیگر افسر ہمراہ تھے ۔ عید الفطر سے قبل ضلعی انتظامیہ نے فیملیز کو سٹی پارک ٹوبہ ٹیک سنگھ کا تحفہ دے دیا۔کمشنر جہانگیر انور نے سٹی پارک کی تزئین وبحالی کے مکمل ہونے والے کاموں کا افتتاح کیا۔ پارک میں شہریوں کیلئے خوبصورت واکنگ ٹریک اور رنگ برنگی ٹف ٹائلز سے راستے ،سرسبز گرین لان، جدید لینڈ سکیپس اور دلکش فلاور بیڈز تیار تعمیرکئے گئے ہیں ۔
بچوں کیلئے جھولے اور تفریحی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔کمشنر نے کہا کہ شہر کی مزید ترقی اور خوبصورتی کیلئے نئے منصوبے آئندہ سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کئے جارہے ہیں۔ کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت اورادویات ہسپتال سے ملنے کی تصدیق بھی کی ۔ضلع چنیوٹ میں سٹیٹ آف دی آرٹ مریم نواز تھیلسیمیا سنٹرنے کام شروع کردیا۔مخیر شخصیت کی طرف سے عطیہ کئے گئے 70 لاکھ لاگت سے تیار9 بیڈز پر مشتمل تھیلسیمیا سنٹر میں جدید طبی مشینری دستیاب ہے ۔ کمشنر راجہ جہانگیر انور نے آرپی اوسہیل اختر سکیھرا کے ہمراہ تھیلسیمیا سنٹر کا افتتاح، مریض بچوں سے ملاقات اور ان میں گفٹ تقسیم کئے ۔ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان اور ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف بھی موجود تھے ۔ کمشنر نے ۔کمشنر نے ٹراما سنٹر کا بھی دورہ کیا مدستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ کمشنر اورآر پی او نے فرنیچر مارکیٹ چنیوٹ کا دورہ کرکے بیوٹیفکیشن کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ کمشنر نے اپریل میں \\\'\\\'میڈ ان چنیوٹ ایکسپو\\\'\\\' کرانے کا اعلان کیا۔ کمشنر اورآر پی او اسلامیہ کالج گراؤنڈاورتحصیل بھوانہ کا دورہ بھی کیا اور نئے تعمیر ہونے والے تھانے کی عمارت کا افتتاح اور مختلف شعبے دیکھے