ورکرز کی کٹوتیاں بند،پوری تنخواہیں دی جائیں:مزدور رہنما
مطالبات پورے نہ ہوئے تو 17مارچ کو بھرپور احتجاج کیا جائیگا:لطیف انصاری
پینسرہ(نمائندہ دنیا) کیئر کمپنی ستھرا پنجاب FWMC محکمہ سوشل سکیورٹی ایسٹ فیصل آباد کی فیصل آباد سٹی اور تاندالیوالہ کی 5کروڑ 28لاکھ روپے کنٹری بیوشن جمع نہ کروانے پر ڈیفالٹر ہوگئی جس پر لیبرقومی موومنٹ کیئر کمپنی رکشہ ڈرائیور اور سینٹری ورکرز کا مشترکہ احتجاجی اجلاس ڈی گرائونڈ میں ہوا جس میں سینٹری ورکرز اور رکشہ ڈرائیور کی کثیر تعداد میں شرکت ۔اجلاس سے خطاب کرتے ایم طیب اور عمران شاہ نے کہا کہ کیئر کمپنی نے رکشہ ڈرائیور کو پہلے تو سوشل سکیورٹی میں رجسٹرڈ نہیں کروایا اور جن سینٹری ورکرز کے سوشل سکیورٹی کارڈ بنے ہوئے ہیں ان کا علاج معالجہ اور پنجاب حکومت کی جانب سے راشن کی سہولت بند کردی گئی۔
میاں رزاق جنرل سیکرٹری سینٹری ورکرز نے کہا کمپنی کی جانب سے غیر قانونی کٹوتیوں اور پلنٹیوں کا سلسلہ نہ رک سکا بیماری اور خوشی غمی میں چھٹی کرنے پر5ہزار جرمانہ غریب مزدوروں کے ساتھ نا انصافی ہے۔ لطیف انصاری چیئرمین لیبرقومی موومنٹ صدر حقوقِ خلق پارٹی پنجاب عرفان حوت پروگرام منیجر لیبر ایجوکیشن فائونڈیشن بھی سینٹری ورکرز اور رکشہ ڈرائیور کے ساتھ یکجہتی کیلئے ڈی گرائونڈ پہنچے اورمطالبہ کیا کہ عیدالفطر اور مسیحی تہوار ایسٹر سر پر ہے حکومت پنجاب کے اعلان کیمطابق بروقت تنخواہیں جاری کی جائیں اور غیر قانونی کٹوتیوں کا سلسلہ بند کیا جائے کیئر کمپنی اپنے ذمہ محکمہ سوشل سکیورٹی کا کنٹری بیوشن فوری جاری کرے تاکہ مزدوروں کا علاج معالجہ شروع ہوسکے اگر مطالبات پورے نہ ہونے تو 17مارچ کو بھرپور احتجاج کیا جاے گا رانا شمس آپریشن منیجر کیئر کمپنی نے رکشہ ڈرائیور اور سینٹری ورکرز کے مسائل سنے اور حل کروانے کی یقین دہانی کروائی تو سینٹری ورکرز اور رکشہ ڈرائیور پر امن طور پر منتشر ہوگئے ۔