دولتالہ میں غیرت کے نام پر بہنوئی ، تلہ گنگ میں خاتون قتل

دولتالہ میں غیرت کے نام پر  بہنوئی ، تلہ گنگ میں خاتون قتل

دولتالہ،تلہ گنگ (نما ئندگان دنیا ) دولتالہ اور تلہ گنگ میں غیر ت کے نام پر دو افراد کو قتل کردیا گیا ۔

دولتالہ کے نواحی علاقہ قطبال میں سالے نے فائرنگ کرکے بہنوئی کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا ۔مقتول سالت زمان نے دو سال قبل ملزم منیب کی بہن سے پسند کی شادی کی تھی۔   ادھر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر دو تلہ گنگ کے قریب غیرت کے نام پر خاتون کو قتل کردیا گیا ،مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی ۔پنڈی گھیب کے علاقہ موضع ڈھرنال کی رہائشی خاتون خاندانی دشمنی کے باعث چھپ کر ر ہ رہی تھی ،گزشتہ صبح خاتون پارلر پر ڈیوٹی کیلئے جا رہی تھی کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں