پنڈی بھٹیاں:سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل کرنیوالا گرفتار
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )تھانہ سٹی پولیس سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بنا کر وائرل کرنے والے ملزم ابوبکر کو گرفتار کر لیا۔۔
۔گزشتہ روز تحصیل کچہری میں دو گروپوں میں جھگڑے پر 14 ملزم گرفتار کئے گئے جن میں ابوبکر بھی شامل تھا، پولیس نے ملزم سے کلاشنکوف، میگزین اور متعدد گولیاں برآمد کر لیں،ملزم کا تعلق بوبی گروپ پتلی کھرل سے ہے ۔