ایبٹ آباد:ہنی ٹریپ کا شکار شخص بازیاب ، دو ملزم گرفتار
ایبٹ آباد (شوکت سالار)ایبٹ آباد پولیس نے ہنی ٹریپ کا شکار ہونے والے شخص کو بازیاب کر کے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق فرانس سے ایک شہری نے واٹس ایپ کال کے ذریعے اطلاع دی کہ اس کے والد لا پتا ہو گئے ہیں جبکہ ملزمان نے مغوی کی زنجیروں میں جکڑی ہوئی ویڈیو ارسال کر کے 15کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔