پاکستان کی انجینئرز برادری کشمیری بھائیوں کیساتھ ہے ،چیئر مین پی ای سی

پاکستان کی انجینئرز برادری کشمیری  بھائیوں کیساتھ ہے ،چیئر مین پی ای سی

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) یومِ یکجہتی کشمیر پر چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل، انجینئر وسیم نذیر نے کہا کئی دہائیوں سے کشمیری عوام منظم جبر، اپنے بنیادی حقوق سے محرومی اور سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

 بھارتی حکومت کی کشمیر میں تعینات فوج کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔ پاکستان کی انجینئرنگ برادری اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری، اقوامِ متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے پرزور اپیل کی کہ وہ بھارتی غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے بامعنی اور عملی اقدامات کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں