عوامی خدمات کی فراہمی،زیرو ٹالرنس نافذ

عوامی خدمات کی فراہمی،زیرو ٹالرنس نافذ

صحت ، تعلیم، صفائی ، ریونیو، انسداد تجاوزات، مسائل کے فوری حل کیلئے متعلقہ اداروں کو ہدایات نامہ جاری پولیو مہم اختتام پذیر، ٹیمیں ہدف کے حصول کیلئے سرگرم رہیں، ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق فیلڈ میں متحرک

ملتان(وقائع نگار خصوصی)ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے ضلعی محکموں کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے سربراہان اور متعلقہ افسروں نے شرکت کی اور اپنے شعبوں کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس کے دوران صحت، تعلیم، صفائی، ریونیو، انسدادِ تجاوزات، امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی خدمات کی فراہمی سمیت دیگر اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے جاری منصوبوں کی رفتار، شفافیت اور معیار پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے افسروں کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح عوام کو بروقت اور معیاری سہولیات کی فراہمی ہے ۔ انہوں نے تمام محکموں کو باہمی رابطہ مزید مضبوط بنانے ، فیلڈ میں مؤثر نگرانی یقینی بنانے اور حکومتی پالیسیوں پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں