امتحانی نظام میں اصلاحات نافذ،انٹر طلبہ کی بائیو میٹرک حاضری لازمی قرار

امتحانی نظام میں اصلاحات نافذ،انٹر طلبہ کی بائیو میٹرک حاضری لازمی قرار

رجسٹریشن کے دوران طلبہ کے دونوں ہاتھوں کی بائیو میٹرک اسکیننگ کی جائے گی ، سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کو بائیو میٹرک انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری

ملتان (خصوصی رپورٹر)امتحانی نظام میں شفافیت اور جعلسازی کے خاتمے کے لئے اہم اصلاحات نافذ کر دی گئی ہیں، جس کے تحت نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبہ کی رجسٹریشن کے لئے بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار دے دی گئی ہے ملتان بورڈ حکام کے مطابق رجسٹریشن کے عمل کے دوران طلبہ کے دونوں ہاتھوں کے انگوٹھوں کی بائیومیٹرک اسکیننگ کی جائے گی اس مقصد کے لئے صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو بائیومیٹرک انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے تمام سکولوں کے لئے تھم اسکیننگ ڈیوائس اور لیپ ٹاپ کی فراہمی لازم ہوگی، جبکہ بائیومیٹرک عمل صرف بورڈ کی جانب سے فراہم کردہ سافٹ ویئر کے ذریعے ہی مکمل کیا جائے گا۔ رجسٹریشن کے وقت دونوں انگوٹھوں کے نشانات لینا لازمی ہوگا، اور کسی بھی قسم کی تاخیر یا غفلت کی صورت میں متعلقہ تعلیمی ادارے کے سربراہ کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔ بورڈ حکام نے تمام اداروں سے طلبہ کی بروقت رجسٹریشن کے لئے مکمل تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بائیومیٹرک نظام سے متعلق مزید تفصیلی ہدایات جلد جاری کر دی جائیں گی۔ملتان بورڈ حکام نے تعلیمی اداروں کے سربراہان کو بائیومیٹرک کے حوالے سے مکمل تیاری کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ حکا م کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں