کشمیریوں کو آزادی دلانے کیلئے اقوام عالم کردار ادا کریں، اے سی صدر
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق نہیں دیا جا رہا۔۔۔۔
جس کے باعث بھارت بدمست ہاتھی کا کردار ادا کر رہا ہے اور کئی جنگوں کا سبب بن رہا ہے۔ ضرور ت اس امر کی ہے کہ اقوام عالم اپنا موثر کردار ادا کریں تا کہ کشمیری آزادی حاصل کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار حاکم خان اسسٹنٹ کمشنر صدرنے پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی اورپاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ضلع راولپنڈی کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔