مری، پبلک سروس گاڑیوں میں غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر کیخلاف گرینڈ آپریشن
مری (نمائندہ دنیا) پبلک سروس گاڑیوں میں غیر قانونی ایل پی جی کے استعمال کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران سینکڑوں گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔۔۔۔
۔ اپر دیول، لوئر دیول، نیو مری اور مری لاری اڈا پر خصوصی نگرانی اور چیکنگ کی جا رہی ہے جبکہ دیگر مختلف مقامات پر خصوصی چیکنگ ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں جو گاڑی مالکان کے خلاف قانونی کارروائیاں کررہی ہیں۔